ملکی سیریز میں پاکستان نے تین میچز کھیلے جس میں سہ بابراعظم نے فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کی تاہم وہ کچھ خاص نہ کرسکے، انہوں نے تینوں نے اننگز میں بالترتیب 10، 23 اور 29 کے معمولی اسکور بنائے۔
اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے ٹیم مینجمنٹ کے فیصلوں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری سمجھ نہیں آرہا ہے کہ بابراعظم سے اننگز اوپن کروانے کا مشورہ کس نے دیا؟ میں اس فیصلے سے حیران ہوں، یہ کیسی سوچ ہے؟ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف 50-70 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے تھے لیکن انہوں نے اپنی پوزیشن بدل دی۔
مزید پڑھیں: سابق کپتان نے بابراعظم سے اوپننگ کروانے کی مخالفت کردی
انہوں نے کہا کہ اب سہ فریقی سیریز میں 3 میچز میں بابراعظم محض 62 رنز بناسکے، یہ انتظامیہ کا نقطہ نظر اور ذہنیت ہے۔
Leave a Reply